بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنت غیر موکدہ کے قعدہ اولی میں درود اور دعا اور تیسری رکعت میں ثناء پڑھنا

سوال

میں نے سنا ہے کہ سنت غیرمؤکدہ کی دوسری رکعت میں تشہد کے بعد درودودعا پڑھ کر تیسری رکعت ثنا سے شروع کرنی چاہیے۔ کیا یہ درست ہے؟

جواب

جی آپ نے صحیح سنا ہے۔

سنت غیر موکدہ  اور نوافل کی ہر دو رکعت مستقل نماز ہوتی ہے،اگر چار رکعت سنت غیر مؤکدہ یا نوافل پڑھ رہے ہوں تو   اس میں بہتر یہی ہے کہ  دوسری رکعت کے قعدہ کے بعد درود اور دعا پڑھیں، اور تیسری رکعت میں ثنا بھی پڑھیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201032
تاریخ25-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں