بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل سے پہلے وضو کرنا

سوال

غسل سے پہلےوضوبنانا ضروری ہے یاصرف غرارےاورناک میں پانی ڈال کر غسل کرکے پاکی حاصل کی جاسکتی ہے?

جواب

سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلے وضو کرے پھر غسل کرے، البتہ وضو کیے  بغیر غسلِ جنابت کرلیا  تو بھی  پاکی حاصل ہوجائے گی ، غسل کے شروع میں وضو کرنا ضروری نہیں ہے، غسل میں منہ بھر کر کلی کرنا، اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالنا اور پورے بدن پر اس طرح پانی   بہانا کہ بال برابر حصہ بھی خشک نہ رہے ، فرض ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909201030
تاریخ25-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں