باہر جا بولنے سے طلاق
سوال
بیوی کو غصہ کی حالت میں '' باہر جا'' بولنے سے طلاق واقع ہوگی ؟
جواب
شوہر کا اپنی بیوی کو غصہ کی حالت میں یہ کہنا کہ: ’’باہر جا وغیرہ‘‘، ان جملے سے اگر طلاق کی نیت کی ہو تو اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اور بیوی شوہر کے نکاح سے خارج ہوجائے گی، اور اگر طلاق کی نیت نہ ہوتو طلاق واقع نہ ہوگی۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909201001
تاریخ23-06-2018

