بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چھ تولہ سونا اور دس ہزار پر زکاۃ

سوال

میری زوجہ کے پاس چھ تولہ سونا ہے، جب کہ اس کے بھائٰی نے ابھی اسے دس ہزار روپے موبائل کے لیے دیے ہیں۔تو کیا میری زوجہ پر زکاۃ واجب ہے؟ دس ہزار کے علاوہ کوئی رقم وغیرہ نہیں۔

جواب

اگر آپ کی ہمشیرہ کے پاس کسی وقت چھ تولہ سونے کے ساتھ چاندی یا ضرورت سے زائد نقد رقم موجود تھی، تو اس وقت سے ان کا زکاۃ کا سال شروع ہوچکاتھا، اس کے بعد جس دن چھ تولہ سونے پر سال مکمل ہورہا ہو اس دن اگر آپ کی زوجہ کے پاس دس ہزار روپے یا معتد بہ رقم ہوگی تو اس کی زکاۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200995
تاریخ23-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں