کسی علاقہ میں اگر تمام امیدوار ظالم و خائن ہوں تو ووٹ کس کو دیا جائے؟
سوال
ووٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور اگر تمام کینیڈیٹ ہی ظالم یا فنڈ کا پیسہ کھانے والے ہوں تو ووٹ کس کو دیا جائے یا ووٹ ضائع کردیا جائے؟
جواب
فی زمانہ ووٹنگ کا عمل رائے شماری کی ایک صورت ہے، اس میں رائے شماری کے شرعی اصولوں کی رعایت کے ساتھ رائے دی جائے، یہی اس کی شرعی حیثیت ہے۔
بظاہر سارے امیدوار خائن اور بد دیانت نہیں ہوں گے، کوئی نہ کوئی صحیح، دیانت دار امیدوار مل جائے گا، تحقیقِ احوال کرلیں۔ اور جو امیدوار اسلام، ملک اور ملت کے حق میں بہتر معلوم ہو اسے ووٹ دیا جائے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

