بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی چھت پر جماعت کرانا

سوال

ایک مسجد ہے جس کا صحن بالکل نہیں ہے، تو کیا اندر گرمی ہونے کی وجہ سے مسجد کی چھت پر جماعت کراسکتے ہیں؟

جواب

مسجد کی نچلی منزل میں جگہ ہونے کے باوجود  مسجد کی چھت پر جماعت کرانا مکروہ ہے۔ مسجد کے اندر گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنے کی کراہت ختم نہیں ہوگی، مسجد میں گرمی کم کرنے کی کوئی مناسب تدبیر کی جاسکتی ہے۔ جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

'' الصُّعُودُ عَلَى سَطْحِ كُلِّ مَسْجِدٍ مَكْرُوهٌ ، وَلِهَذَا إذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ يُكْرَهُ أَنْ يُصَلُّوا بِالْجَمَاعَةِ فَوْقَهُ، إلَّا إذَا ضَاقَ الْمَسْجِدُ فَحِينَئِذٍ لَا يُكْرَهُ الصُّعُودُ عَلَى سَطْحِهِ لِلضَّرُورَةِ ، كَذَا فِي الْغَرَائِبِ'' .(5/322،ط:رشیدیہ)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200978
تاریخ23-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں