بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گمشدہ کے لیے دعا

سوال

ٹیلی و   یژن کے ایک پروگرام میں مفتی نعیم صاحب کے بیان کا آخری حصہ گزرا جس میں وہ گمشدہ اشیاء کی برآمدگی کے متعلق کوئی دعاء بیان کر ہے تھے برا ہ کرم وہ دعا دوربارہ   بیان کردی جائے عین نوازش ہوگی۔
 

جواب

سورۃ الاحزاب کی جو آیت مفتی نعیم صاحب نے ذکر فرمائی تھی اُس کا تو ہمیں علم نہیں۔ البتہ ہر پریشانی اور مصیبت کے لیے سب سے مجرب اور بہترین وظیفہ صدقِ دل سے دعا کرنا ہے، نیز  گم شدہ  چیز کی واپسی کے لیے  '' إنالله وإنا إلیه راجعون''  کثرت سے پڑھنا  اور  مندرجہ ذیل دعا کا پڑھنا بھی مفید بتایا گیا ہے :
'' اَللّٰهُمَّ رَادَّ ِّالضَّالةِ وَهَادِيَ الضَّالةِ أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ ، اُرْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِيْ بِقُدْرَتِکَ وَ سُلْطَانِکَ فَإِنّهَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ''۔ ( حصن حصین )

بعض اکابر نے لکھا ہے کہ دو رکعت تنہائی میں صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر سات مرتبہ درود شریف  پڑھیں پھر سورۃ لقمان کی آیت ﴿ يابُنَيَّ إِنَّهَآ إِن تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ﴾  119 مرتبہ پڑھیں پھر  یا حفیظ 119 مرتبہ اُس کے بعد  درود شریف سات مرتبہ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ آپ کی گم شدہ چیز  جلد مل جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی وی پر آنے والی تصاویر بھی ناجائز ہیں، اس لیے ٹی وی دیکھنے سے اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200959
تاریخ22-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں