بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انزینہ(UNZAINA) نام کا معنی

سوال

انزینہ(UNZAINA) نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

'' انزینہ''(UNZAINA)  کا لفظ بعض جنوبی امریکہ میؐں بسنے والے خاندانوں کا نام جس کو وہ اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں، بظاہر یہ عربی یا  اردو کا لفظ نہیں ۔ اس لیے اگر بچی کا نام رکھنا ہے تو اچھا بامعنی عربی نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھیں۔ اور اگر لڑکے کا نام رکھنا ہے تو انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

 ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ قیامت کے روز تم اپنے ناموں اور اپنے باپوں کے نام سے پکارے جاؤگے؛ لہٰذا تم اپنے نام اچھے رکھو۔ (ابو داود شریف) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200952
تاریخ22-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں