بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقروض کے عمرے کے اخراجات برداشت کرنا

سوال

مقروض کے عمرے کے اخراجات کوئی اور اٹھا رہا  ہو تو عمرہ ہوجائے گا؟

جواب

مقروض کے عمرے کے اخراجات  کوئی  دوسرا شخص برداشت کرے یا وہ خود مزید قرض لے کر عمرہ ادا کرے ،بہرحال عمرہ ادا ہوجائے گا، البتہ اگر قرض کی ادائیگی کا انتظام نہ ہو اور قرض خواہ مہلت نہ دیں تو مزید قرض لینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200945
تاریخ22-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں