نرم جائے نماز پر نماز پڑھنا
سوال
نماز نرم جائے نماز پر نماز پڑھنا کیسا ہے شرعاً?
جواب
جائے نماز اتنی نرم ہو کہ سجدہ میں زمین کی سختی محسوس ہو جائے تو نماز جائز ہے اور اگر اس قدرموٹا گدا یا فوم ہو جس میں زمین کی سختی محسوس نہ ہوتو اس پر نماز جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200939
تاریخ22-06-2018

