مہندی لگانے سے وضو کا حکم
سوال
مہندی لگانے سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟
جواب
مہندی لگانے سے اگر یہ مراد ہے کہ مہندی لگانے کے بعد وہ تر یا خشک حالت میں تہہ کی صورت میں جسم پر موجود ہو، تو ایسی حالت میں وضو صحیح ہونے کے لیے پانی جسم تک پہنچانا ضروری ہوگا، اگر پانی جسم تک پہنچ جائے تو وضو ہوگا، ورنہ نہیں۔
اور اگر مہندی لگاکر وضو کرنے سے مراد یہ ہے کہ مہندی لگانے کے بعد جو رنگ آتاہے اس حالت میں وضو کا کیا حکم ہے؟ تو عموماً مہندی پانی جسم تک پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی، لہٰذا مہندی کا رنگ لگا ہونے کی حالت میں وضو ہوجائے گا اگرچہ رنگ اترتے وقت جھلی کی صورت میں اترے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

