کفارہ صوم میں تداخل کا حکم
سوال
رمضان المبارک میں اگر قصداً روزہ توڑ دیا تو کفارہ ہوگا، اگر ایک ہی مہینے میں کئی روزے قصداً توڑ دیے تو کیا سب کے لیے ایک ہی کفارہ ہوگا یا الگ الگ ہوگا؟
جواب
ایک مہینے میں کئی روزے قصداً توڑ دیے تو ایک ہی کفارہ کافی ہوگا، البتہ جتنے روزے توڑے ان سب کی الگ الگ قضا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200920
تاریخ22-06-2018

