بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں تمباکو کھانا

سوال

احرام کی حالت میں خوشبو والا تمباکو کھانا کیسا ہے؟

جواب

خوشبودار تمباکو میں چوں کہ خوشبو مغلوب ہوتی ہے؛ اس لیے احرام کی حالت میں ا س کے کھانے سے دم تو لازم نہیں آتا،لیکن یہ کراہت سے خالی نہیں ہے،اس لیے احرام کی حالت میں خوشبودار تمباکو استعمال نہ کیاجائے۔''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:

''ولو كان الطيب في طعام طبخ وتغير فلا شيء على المحرم في أكله سواء كان توجد رائحته أو لا ، كذا في البدائع .وإن خلطه بما يؤكل بلا طبخ فإن كان مغلوباً فلا شيء عليه غير أنه إن وجدت معه الرائحة كره ، وإن كان غالباً وجب الجزاء ولو خلطه بما يشرب فإن كان غالباً فدم ، وإلا فصدقة إلا أن يشرب مراراً فيجب دم، هكذا في النهر الفائق ''.(6/173)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200914
تاریخ21-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں