عیدی کی شرعی حیثیت
سوال
عید والے دن عیدی دینا کیسا ہے ؟ عیدی کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ یہ سوچ کر عیدی دینا کہ سال میں ایک موقع ہوتاہے اس میں عیدی دے کر بچوں کو خوش کردیاجائے، اس سوچ سے عیدی دینا کیساہے ؟ شرعی اعتبار سے وضاحت فرمادیں!
جواب
عیدی دینادرست ہے، اس کی حیثیت تحفہ اورہدیہ کی ہے، اورہدایا اورتحائف دینے کا حکم ہے۔اس سوچ سے بچوں کو ، ماتحتوں کو ، ملازموں کوعیدی دینا کہ وہ خوش ہوں گے نہ صرف جائز بلکہ کارِثواب ہے۔
'' سير أعلام النبلاء'' ط الحديث (5/ 529)
''وقال أحمد بن عبد الله العجلي: ۔ ۔ ۔ وبلغنا أن حماداً كان ذا دنيا متسعة، وأنه كان يفطر في شهر رمضان خمس مائة إنسان، وأنه كان يعطيهم بعد العيد لكل واحد مائة درهم''.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

