میٹر ہوتے ہوئے کسی اور سے بجلی لینا
سوال
میں نے اپنے گھر میں ایئر کنڈیشنر لگوایا ہے، اور بجلی میں ایک آدمی سے لیتا ہوں، جس کا میں ماہانہ کرایا دیتا ہو ں، جب کہ میرے پاس میٹر لگاہوا ہے، تو کیا ایسا کرناصحیح ہے؟
جواب
آپ اے سی کی بجلی جس شخص سے لیتے ہیں اور اس کو اس کا کرایہ دیتے ہیں، اگر وہ شخص شرعاً وقانوناً ناجائز ذرائع سے بجلی نہیں دے رہا ہوتو ایسا کرنا جائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200873
تاریخ19-06-2018

