سفر کے دوران روزہ توڑنے کا حکم
سوال
کیا شرعی سفر میں اگر کوئی قصداً روزہ توڑے تو کفارہ ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں صرف قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200865
تاریخ19-06-2018

