تراویح میں سماعت موبائل دیکھ کر کرنا
سوال
نمازِ تراویح میں سامع موبائل میں دیکھ کر سماعت کرسکتا ہے؟
جواب
موبائل ہاتھ میں لے کر سماعت کرنا شرعاً درست نہیں ہے،اگر اس حالت میں سامع نے لقمہ دیا اور امام نے قبول کرلیا تو امام و مقتدی سب کی نماز بھی فاسد ہو جائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200864
تاریخ19-06-2018

