شوہر کا اپنی بیوی کے بال کاٹنا
سوال
کیا شوہر اپنی بیوی کے بال کاٹ سکتا ہے؟
جواب
شوہر کے لیے جائز نہیں کہ وہ (حج یا عمرے کے علاوہ) اپنی بیوی کے سر کے بال کاٹے کیوں کہ عورتوں کےلیے بال کاٹناناجائز ہے۔
''وفيه: قطعت شعر رأسها أثمت ولعنت، زاد في البزازية: وإن بإذن الزوج؛ لأنه لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق، ولذا يحرم على الرجل قطع لحيته، والمعنى المؤثر التشبه بالرجال''۔ (الدر المختار 6 / 407) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200858
تاریخ18-06-2018

