قعدہ اخیرہ میں اقتدا کرنا
سوال
نماز میں شامل ہورہے ہوں اور امام آخری قعدے میں ہو تو کیا سلام سے پہلے شامل ہوسکتے ہیں؟یا اس کی کوئی اور شرائط ہیں؟
جواب
مذکورہ صورت میں اگر امام کے پہلے سلام (السلام علیکم ورحمۃ اللہ ) کے لفظ ''السلام'' سےپہلے جماعت میں شرکت کرلی تو اقتدا درست ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200824
تاریخ16-06-2018

