بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مکہ میں موجود مسافر عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ : مکۃ المکرمۃ میں  موجود مسافر مسجدِ عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں یا یہ حکم فقط حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے خاص تھا؟

جواب

''مکۃ المکرمۃ''  میں موجود مسافر اگر عمرہ کرنا چاہے تو اس پر لازم ہے کہ حدودِ حرم سے باہر جاکر احرام کی نیت کرے، خواہ ''تنعیم'' (مسجدِ عائشہ) سے یا جعرانہ وغیرہ سے۔ البتہ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنا افضل ہے۔ مسجدِ عائشہ سے احرام باندھنے کی اجازت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ خاص نہیں تھی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200819
تاریخ15-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں