غسل میں وضو
سوال
اگر کوئی گرمی کی وجہ سے نہاتا ہے, سارے بدن پر پانی بہاتا ہےاور علیحدہ سے نماز کا وضو نہیں کرتا تو کیا وہ بندہ اس سے نماز و قرآن پڑھ سکتا ہے ؟
جواب
جی ہاں! نماز اور قرآن پڑھ سکتا ہے؛غسل کے اندر وضو خود بخود ہوجاتاہے، لہذا دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200810
تاریخ15-06-2018

