سعودی عرب کا رہائشی پاکستان میں کس حساب سے فطرہ اداکرے؟
سوال
ایک پاکستانی شخص جو سعودی عرب میں رہتا ہے، اگر اس شخص کی اجازت سے فطرانہ پاکستان میں ادا کریں تو کس اعتبار سے؟ پاکستان کے اعتبار سے یا سعودیہ کے اعتبار سے؟
جواب
جس میں فقراء کا فائدہ زیادہ ہو اسے اختیار کرلیا جائے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200805
تاریخ15-06-2018

