''اگر یہ کام کیا تو میری بیوی نہیں'' کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی اپنی بیوی سے یہ کہے : اگر تم نے یہ کام کیا تو تم میری بیوی نہیں ہو، (طلاق کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا اور نہ طلاق کے نیت سے کہا ہو)اور بیوی وہ کام کرے، شوہر اس کو کرنے کے لیے بول دیتا ہے تو اس سے نکاح پر تو کچھ اثرتو نہیں پڑتا؟
جواب
مذکورہ الفاظ سے اگرواقعۃً طلاق کی نیت نہیں تھی تواس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200803
تاریخ14-06-2018

