بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہومیوپیتھک ادویہ کا استعمال

سوال

کیا ہومیو پیتھک ادویات میں جو  ''الکحل'' استعمال ہوتی ہے، اس کی وجہ سے اس کا استعمال کیساہے؟

جواب

ہومیوپیتھک ادویہ میں استعمال ہونے والی الکحل عام طورپر چار  حرام شرابوں سے کشید کردہ نہیں ہوتی؛ اس لیے ''الکحل''  کی شمولیت کی وجہ سےان کااستعمال ناجائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200788
تاریخ14-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں