سود خور سے قرض بلا سود لینا
سوال
ایک ایسا شخص جو کہ سود خور ہو اور اس کو چھپاتا بھی نہ ہو تو ایسے شخص سے قرض بلاسود لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
حرام آمدن والے شخص سے قرض لینے کی بجائے حلال آمدن والے شخص سے قرض لیا جائے،تاہم اگر کوئی حلال آمدن والا قرض دینے پر تیار نہ ہو تو بامر مجبوری مذکورہ شخص سے غیر سودی قرض لینے کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200782
تاریخ13-06-2018

