نکاح اور رخصتی ایک ساتھ کرنا ضروری ہے یا دونوں میں وقفہ کرسکتے ہیں؟
سوال
کیا نکاح کرنے کے بعد رخصتی کرنے کے لیے ٦ ماہ یا اس سے زیادہ وقت لینا صحیح ہے؟ یا جب رخصتی کی جائے تب ہی نکاح کرنا صحیح ہے؟
جواب
دونوں صورتیں صحیح ہیں،یعنی نکاح کے فوراً بعد رخصتی کردینا بھی درست ہے اور کسی معقول عذر کی بنا پر نکاح کرنے کے بعد پھر کچھ تاخیر سے رخصتی کرنابھی جائز ہے، البتہ آج کے زمانے اوراحوال کے لحاظ سے جلدرخصتی کرنابہتر ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200775
تاریخ13-06-2018

