بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے دار کو انزال ہو گیا

سوال

اگر روزے کی حالت میں ذہن میں غلط خیالات آگئے جس سے شہوت پیدا ہو اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی احتلام ہوگیا تو شر یعت میں کیا حکم ہے؟

جواب

جہاں تک روزے کے فساد اورعدمِ فساد کاتعلق ہے تو اگر خود بخود انزال ہوا ہو، مشت زنی نہ کی ہو تو اس صورت میں روزہ فاسد نہ ہوگا، البتہ اگر خیال آنے کےبعد خیالات سے جان بوجھ کرلذت حاصل کی ہوتو گناہ گار ہوگا: ''و إذا نظر إلی امرأته بشهوة فأمنی ... أو تفكر فأمنی لا يفسد''. (٢/ ٣٧١، ط: إدارة القران و العلوم الإسلامية)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200768
تاریخ13-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں