بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کی سنتیں

سوال

اگر جماعت کھڑی ہو تو فجر کی سنتوں کا کیاحکم ہے ؟

جواب

اگر کسی کو یقین ہو کہ سنتیں پڑھنے کے بعد جماعت مل جائے گی (یعنی قعدہ اخیرہ میں شریک ہونے کی امید ہو) تو   اس کو فجر کی سنتیں پڑھ لینی  چاہییں۔ اور جماعت فوت ہونے کا خوف ہو تو  جماعت  کے ساتھ نماز پڑھ لے اور اسی دن اشراق کا وقت ہونے کےبعد زوال سے پہلے سنتوں کی قضا کرلے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200765
تاریخ13-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں