بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد اویس نام رکھنے کا حکم

سوال

''محمد اویس'' نام رکھنا کیسا ہے؟  اگر کسی صحابی یا تابعی کا نام ہو وضاحت کریں!

جواب

''اویس'' ایک تابعی کا نام ہے جو کہ ''اویس قرنی'' کے نام سے معروف ہیں، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایاتھا، لیکن والدہ کی خدمت میں مشغولیت کی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے پاس نہ آنے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی۔  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  انہیں "خیر التابعین" کا لقب دیا تھا، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ اگر تم اس کی دعائے مغفرت حاصل کرسکو تو حاصل کرنا ۔ حدیث شریف میں ہے:

صحيح مسلم (4/ 1968)
'' عن عمر بن الخطاب، قال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «إن خير التابعين رجل يقال له: ''أويس''، وله والدة وكان به بياض فمروه فليستغفر لكم''۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین کرام رحمہم اللہ کے ناموں کی برکت ہوتی ہے، اس لیے یہ نام رکھنا باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200755
تاریخ13-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں