حالتِ جنابت میں روزہ رکھنے کا حکم
سوال
بیوی سے ہم بستری کے بعد غسل کیے بغیر روزہ رکھا، کیا میرا روزہ ہو گیا؟
جواب
ایسی حالت میں روزہ شروع کرنے سے روزہ ہو جاتا ہے، لیکن جلد از جلدغسل کر لینا ضروری ہے، تا کہ نمازِ فجر قضا نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200751
تاریخ13-06-2018

