روزے کی حالت میں بیوی کے قریب لیٹنا
سوال
کیا روزے کی حالت میں بیوی سے چمٹ کر لیٹ سکتے ہیں؟ جب کہ انزال وغیرہ نہ ہو اور نہ ہی جماع کا خطرہ ہو۔
جواب
اگر روزے دار کو اپنے اوپر اطمینان اور قابو ہو اور یہ خدشہ نہ ہو کہ ساتھ لیٹنے سے جماع کر بیٹھے گا تو ساتھ لیٹنے کی اجازت ہےاور اگراپنے نفس پر قابواور اطمینان نہ ہو بلکہ یہ خدشہ ہو کہ ساتھ لیٹنے کے بعد جماع کر بیٹھے گا تو ایسی صورت میں چمٹ کر لیٹنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200733
تاریخ12-06-2018

