بکرے کے سر میں رسولی ہونے کی صورت میں عقیقہ کا حکم
سوال
اگر کسی بکرےکےسرمیں رسولیاں ہوں اوروہ ان کی وجہ سےبےہوش بھی ہوجاتاہو، اگرچہ تھوڑی دیر بعد خودہی ہوش میں بھی آجاتاہو ایسےجانورکاعقیقہ درست ہےیانہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بکرے کو عقیقہ میں ذبح کرنا شرعاً درست ہے۔
"کل عیب یزیل المنفعة علی الکمال أو الجمال علی الکمال یمنع الأضحیة، ومالایکون بهذه الصفة لایمنع". (الهندیة، 300/5) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200732
تاریخ12-06-2018

