صدقہ فطر ایک بار ہی لازم ہے
سوال
کسی نے پاکستان میں فطرہ ادا کردیا پھر وہ حرمین چلاگیا کیاوہاں دوبارہ فطرہ دے گا؟
جواب
ایک بار صدقہ فطر ادا کرنے سے فطرہ اداہوگیا، حرمین حاضری کی صورت میں دوبارہ فطرہ لازم نہیں ہوگا، البتہ وہاں ثواب کے حصول کے لیے کوئی صدقہ کرنا چاہے تو دوبارہ بھی دے سکتاہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200727
تاریخ11-06-2018

