زکات کی ادائیگی کا طریقہ
سوال
زکات یک مشت ادا کرنا ضروری ہے یا قسطوں میں ادا کی جا سکتی ہے؟
جواب
زکاۃ یک مشت بھی ادا کی جا سکتی ہے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنا بھی درست ہے،دونوں طرح جائز ہے، بس اتنا خیال رہے کہ زکاۃ کی رقم کُل مال سے الگ کرتے ہوئے زکاۃ کی نیت کرلیں یا زکاۃ ادا کرتے وقت زکاۃ کی نیت کر لیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200715
تاریخ11-06-2018

