بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل کمپنی کی طرف سے ملنے والے فری منٹس کا حکم

سوال

موبائل کمپنی کی طرف سے آفر ہے کہ آپ اتنے روپے استعمال کریں تو اس پر اتنے منٹ،  ایس ایم ایس مفت ملیں گے مثلاً:  جیز کی طرف سے آفر ہےکہ آپ 11 روپے کا بیلنس استعمال کریں توپچاس منٹس،  ایس ایم ایس اور ایم بی ملیں گے،  کیا ان کا استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

 مذکورہ آفر میں ملنے والے فری منٹس اور ایس ایم ایس وغیرہ کمپنی کی طرف سے ہدیہ اور انعام ہے، ان کا ستعمال کرنا شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200712
تاریخ11-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں