بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صدقہ فطر کا نصاب

سوال

صدقتہ الفطر کس پرواجب ہے؟صدقتہ الفطر کانصاب بیان کریں؟

جواب

اگر کسی مسلمان مرد و عورت کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نقدی یا مالِ تجارت ہو یا  اپنی ضروریات سے زائد اتناسامان ہو جس  کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ (35۔612 گرام) چاندی کے برابر ہو جائے تو اس پر صدقہ فطر واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200710
تاریخ11-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں