رشوت دے کر حاصل کی گئی نوکری کی تنخواہ کا حکم
سوال
اگر رشوت دے کر کوئی نوکری حاصل کی جا ئے تو کیا اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ حلال ہے یا حرام ہے؟
جواب
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، چناں چہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، اور بغیر استحقاق و اہلیت کے محض رشوت کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنا بھی ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی شخص نوکری کا اہل بھی ہو اور مستحق بھی ہو اوروہ رشوت دے کر نوکری حاصل کرلے تو رشوت دینے کا عمل ناجائز ہوگا، لیکن اس ملازمت سے متعلقہ امور کی انجام دہی پر تنخواہ حلال ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

