بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں ہونٹوں پر چیپ سٹک لگانا

سوال

روزے کی حالت میں ہونٹوں پے چیپ سٹک لگانے کی وضاحت کریں جب کہ ہونٹوں پر زخم بھی ہو ؟

جواب

روزے کی حالت میں ہونٹ پھٹنے کی وجہ سے ہونٹوں کے بیرونی حصے پر چیپ سٹک  لگانا جائز ہے، البتہ اگر منہ کے اندر جانے کا احتمال ہو تو مکروہ ہے، اور حلق سے نیچے اترنے کی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200692
تاریخ10-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں