بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت سے پہلے سجده تلاوت کرنا

سوال

اگر نمازِ تراویح کے اندر آیتِ سجدہ کی جگہ سجدہ نہ کیا، بلکہ اس سے پہلی والی آیت پر بھول کرسجدہ کر لیا تو کیا سجدہ ہو جائے گا ؟

جواب

آیتِ سجدہ کی تلاوت سے پہلے جو سجدہ کیا گیا اس  کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا؛ کیوں کہ وہ سجدہ واجب ہونے سے پہلے کیا گیا، لہٰذا آیت سجدہ پڑھنے کے بعد دوبارہ سجدہ کرنا لازم ہوگا۔ اور اگر آیتِ سجدہ پڑھنے کے بعد دوبارہ سجدہ نہ کیا تو واجب چھوٹنے کی وجہ سے اب توبہ واستغفار کرنا ہوگا، نماز کے اندر چھوٹنے والا سجدہ نماز کے باہر ادا کرنے سے واجب ادا نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200690
تاریخ10-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں