بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سیمسول،اولیویا وغیرہ سے بالوں کو رنگنا

سوال

کیا بالوں کو بازار میں رائج کلر سیمسول،اولیویا وغیرہ لگا سکتے ہیں؟

جواب

اگر مذکورہ رنگ خالص سیاہ ہوں تو  ان سے بالوں کو رنگنا جائز نہیں ہے،اور اگر سیاہ نہ ہوں بلکہ کوئی اور رنگ ہو اور اس میں کوئی ناپاک چیز نہ ملی ہو تو اس سے بال رنگنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200685
تاریخ10-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں