بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوہ مستحقِ زکاۃ ہے یا نہیں؟

سوال

ایک بیوہ عورت جو سرکاری نوکری کرتی ہےاور تین نابالغ بچیوں کی ماں ہے اس کا زکاۃ فطرانہ کے پیسے لینا کیسا ہے ؟

جواب

اگر مذکورہ  بیوہ عورت کے پاس اس کی ضروتِ اصلیہ سے زائد نصاب کے برابر سونا،چاندی،مال یا نقدی نہیں ہے تو اس کو زکاۃ اور فطرہ دینا اور اس کے لیے زکاۃ اور فطرہ لینا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200679
تاریخ09-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں