spirit vinegar (الکحل سے بننے والا سرکہ) حلال ہے یا حرام؟
سوال
کیا spirit vinegar حلال ہے؟
جواب
spirit vinegar الکحل سے بنے ہوئے سرکہ کا نام ہے، سرکہ بننے کے بعد چوں کہ اس کی ماہیت تبدیل ہو جاتی ہے ؛ اس لیے یہ حلال ہوگا چاہے جس قسم کے الکحل سے بنایا جائے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 113)
'' إذا تخللت بنفسها يحل شرب الخل بلا خلاف ؛ لقوله: عليه الصلاة والسلام : «نعم الإدام الخل» ۔ ۔ ۔ فأما إذا خللها صاحبها بعلاج من خل أو ملح أو غيرهما، فالتخليل جائز، والخل حلال عندنا''.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

