تراویح اور وتر کے بعد اجتماعی دعا
سوال
کیا نماز وتر اور تراویح کے بعد اجتماعی دعا مانگنا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
تراویح کے ختم پر اجتماعی دعا کرنا درست ہے، سلف کا یہ معمول رہا ہے اور اکابرین سے بھی متوارث ہے، تاہم اس کو لازم نہ سمجھاجائے اور دعا نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جائے، ورنہ یہ عمل بدعت بن جائے گا، باقی وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد اجتماعی دعا کرنا صحیح نہیں ہے۔(مستفاد؛ فتاوی دارالعلوم دیوبند 4/190)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200665
تاریخ09-06-2018

