عمرہ کے بعد بیوی سے ہم بستری کرنا
سوال
اہلیہ کو عمرہ ساتھ لائے تو عمرہ کرنے کے بعد اس کے ساتھ ہم بستری کرسکتے ہیں؟
جواب
عمرہ کرنے کے بعد (یعنی سرکے بال منڈوانے یا ایک پورے کے بقدر کٹوانے کے بعد) مکہ مکرمہ میں حدودِ حرم میں یا اس سے باہر کہیں بھی بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم جاسکتے ہیں ، شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ حالت احرام میں بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ علم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200661
تاریخ09-06-2018

