بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عادت سے کم ماہواری آنے کی صورت میں روزے کا حکم

سوال

 میری بیوی کو 3 دن کی ماہواری ہوئی ہے، کیا وہ چوتھے دن سے روزہ رکھ سکتی ہے یا ایک ہفتے تک انتظار کرے؟

جواب

اگر آپ کی اہلیہ کے ایام کی عادت تین دن کی ہے تو تین دن بعد روزہ رکھ سکتی ہے اور اگر عادت تین دن سے زیادہ ایام کی ہے تو وہ انتظار کر لے، اگر دوبارہ خون آ جائے تو بیچ کے ایام بھی ایامِ ماہواری میں شمار ہوں  گے اور اگر تین دن کے بعد دوبارہ خون نہ آیا تو صرف تین دن ایام ماہواری کے ہوئے، باقی ایام پاکی کے شمار ہوں گے، ان ایام کے روزے رکھنے ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200648
تاریخ08-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں