ڈرائی کلین میں دھلنے والے کپڑوں کا حکم
سوال
ڈرائی کلین والے مسلمان اور غیر مسلموں سے اکٹھے کپڑے لیتے ہیں اور پاک اور ناپاک کپڑوں میں کوئی فرق نہیں کرتے، تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟ یا پاک ہو کر واپس آتے ہیں؟
جواب
ڈرائی کلین میں جو کپڑے دھلنے کے لیے دیے جاتے ہیں چاہے وہ پاک ہوں یا ناپاک ہوں، خواہ ڈرائی کلین والے پاک اور ناپاک کپڑوں میں فرق کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں جب ان پر ناپاکی کا کوئی اثر موجود نہ ہو تو وہ سب پاک ہو کر ہی واپس آتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

