9000 ریال پر زکاۃ ہے یا نہیں؟
سوال
میں گورنمنٹ کی نوکری کرتا ہوں، میری تنخواہ قطری 3400 ریال ہے، میرے اکاؤنٹ میں 9000 ریال ہیں، یہ پیسہ استعمال میں ہے، اس میں سے زکاۃ لازم ہے یا نہیں؟
جواب
نوہزار قطری ریال اگر ضروری حوائج (بنیادی ضروریات اور مہینے بھر کے اخراجات)سے زائد ہیں تو ان پر زکاۃ واجب ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143909200644
تاریخ08-06-2018

