بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رکوع سے قنوت کے لیے دوبارہ قیام کی طرف لوٹنے سے نماز کا حکم

سوال

ایک شخص وتر میں قنوت پڑھے بغیر رکوع میں چلا گیا ، رکوع میں یاد آیا تو اٹھ کر دعائے قنوت پڑھ لی تو اس کا کیا حکم ہے ؟  کیا سجدہ سہو سے نماز ٹھیک ہوجائے گی یا از سر نو نماز پڑھنی پڑے گی ؟

جواب

ایسی صورت میں دوبارہ قیام کی طرف جانے کی ضرورت نہ تھی، لیکن جب چلا گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا تو نماز صحیح ہو گئی، لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200642
تاریخ08-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں