بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حائضہ عورت پر غسل جنابت کی فرضیت کا حکم

سوال

اگرعورت  ماہواری سے ہو اور اس میں دخول ہوجائے تو کیا عوررت پر غسل فرض ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ حالتِ حیض میں ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصے سے بلاحائل نفع اٹھانا جائز نہیں ہے، اور اس حالت میں ہم بستری (دخول) حرام ہے ؛ اگر اس حالت میں دخول ہوجائے تو اس گناہ پر میاں بیوی دونوں کو صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرنا ضروری ہے، اور کچھ معقول صدقہ بھی دینا چاہیے۔ البتہ اس صورت میں عورت پرغسل فرض نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200626
تاریخ07-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں