بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی بنیاد پر ملنے والے فری منٹ کا حکم

سوال

ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 1000 روپے رکھنے سے روزانہ 50 منٹ ملتے ہیں ، یہ سود تو نہیں ہے؟

جواب

موبائل اکاؤنٹ میں رکھی گئی  رقم قرض ہے، اور اس پر ملنے والے اضافی فوائد (منٹ،انٹرنیٹ،میسج) قرض دے کر اس پر نفع اٹھانا ہے، جو کہ سود ہے؛ اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ میں رکھی رقم پر ملنے والے منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200622
تاریخ07-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں